Home >>> Biographies >>> Biography of Ikhtiar Hussain Akhtar Chinioti
Biography of Ikhtiar Hussain Akhtar Chinioti

Biography of Ikhtiar Hussain Akhtar Chinioti

اختیار حسین اختر چنیوٹی

اختیار حسین اختر چنیوٹی 1922 ءکو راہوالی میں میاں برکت علی کے ہاں پید ا ہوئے ۔ آ پ کے والد محکمہ مال میں پٹواری تھے ۔ زمیندار ہ کالج گجرات سے بی اے کی ڈگری حاصل کی ۔ لاہور میںایک غیر سرکاری کمپنی میں ملازمت اختیار کرلی اور ساتھ ہی ” روزنامہ مشرق“ اور ” روزنامہ امروز “ میںکالم لکھنے شروع کردئیے ۔ آ پ ایک اچھے کالم نگارکی حیثیت سے جانے جاتے تھے ۔ اسکے بعد آپ نے شاعری میںدلچسپی لینا شروع کردی ۔ اداس ’ پھول ’ جوگی اور کرنسی نوٹ کے عنوان پر نظمیں لکھیں ۔ کچھ عرصہ تک صحافت کے ساتھ منسلک رہے ۔ 1935 ءمیں چنیوٹ تشریف لائے اور سائیں مشتاق حسین گکھڑ کے ہاں رہائش پذیر ہوئے ۔ 1952 ءمیں ایک کتاب ” بیت الحزن “ لکھنا شروع کی جس میں انہوں نے نوحوں کی شکل میں واقعہ کربلا کا پورانقشہ کھینچ دیا۔ متذکرہ

بالا کتاب کا مسودہ تیار ہوگیا تو آ پ سخت بیمار پڑ گئے ۔ اور تنگدستی بھی بڑھ گئی جس وجہ سے اس کتاب کو نہ چھپوا سکے ۔ 1959 ءمیں آپ کا انتقال ہوگیا تو آپ کے جسد خاکی کو جڑانوالہ میں سپر د خاک کیا گیا۔ آپ کی وفات سے کافی عرصہ بعد متذکرہ بالا کتاب کو جنوری 2003ءمیں صفدر علی ہاشمی نے چھپوا کر تقسیم کیا ۔ چنیوٹ کے علاوہ پورے ملک میں ان کے نوحوں کی گونج ہے ۔

اختر کچھ اور مانگ لے سودا گری نہ کر
صلہ غمِ حسین ؓ میں جنت نہ کر قبول

ماخذ: تاریخِ چنیوٹ از ڈاکٹر ارشاد تھہیم

کمپوزر : عرفان عنائیت