Home >>> Biographies >>> Biography of Aaga Abdul Wase’h
Biography of Aaga Abdul Wase’h

Biography of Aaga Abdul Wase’h

آغا عبدالواسیع ثاقب سلیمانی

آغا عبدالواسیع ثاقب سلیمانی یکم مارچ 1914 ءکو چنیوٹ میں بابو عبد العزیز کے ہاں پیدا ہوئے ۔ آپ کے والد سہارن پور سے ہجرت کرکے چنیوٹ میں آباد ہوئے تھے ۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم اسلامیہ سکول چنیوٹ سے صاحل کی ۔ انہوں نے زمانہ طالب علمی میں ہی شاعرو شاعری کا آغاز کیا ۔ اسلامیہ ہائی سکول سے میٹرک تک کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد گورنمنٹ کالج لائلپور (فیصل آباد ) میں داخل ہوگئے ۔ جہاںسے ایف اے تک تعلیم

حاصل کی اس کے بعد ڈی مونٹ مورنسی کالج شاہ پور چلے گئے ۔ جہاں سے بی اے کی ڈگری حاصل کی ۔ 1937 ءمیں آپ کومحکمہ مال جھنگ میں ملازمت مل گئی ۔ آپ ایک اچھے شاعر ‘ مصور ‘ ادیب اورفن خطاطی کے شہنشاہ تھے ۔ آپ ” لسان القوم “ کے خطاب کے حامل تھے ۔ آ پ کی پہلی نظم 1938 ءجھنگ کے ماہنامہ ارمان میں شائع

ہوئی ۸۷ ڈاکٹر عزیز علی کے ہفت روز ہ یادِ خدا میں بھی آپ کی نظمیں اور غزلیں چھپتی رہیں ۔ آپ نے انگریزی زبان کی نظموں کابھی اردو ترجمہ کیا ۔ 1941 ءمیں آ پ نے ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے محکمہ میں ملازمت اختیار کرلی ااور اس محکمہ میں 32 سال تک فرائض سر انجام دینے کے بعد 1973ءکو ریٹائر ہو گئے ۔