Home >>> Biographies >>> Biography of Hazrat Sain Sukh
Biography of Hazrat Sain Sukh

Biography of Hazrat Sain Sukh

 ؒحضرت شیخ احمد ماہی المعروف سائیں سکھ

حضرت شیخ احمد ماہی المعروف سائیں سکھؒمڈھ رانجھہ تحصیل بھلوال ضلع سرگودھا میں 1921ءکو پیدا ہوئے ۔ آپؒ خوجہ قوم سے تعلق رکھتے تھے آپ ؒ کے والد کا نام شیخ محمد امین تھا ، جو بان سوتر کا کاروبار کرتے تھے ۔ جب آپ ؒ کی عمر پانچ سال کی ہوئی تواپنے والد کے ہمراہ چنیوٹ منتقل ہوگئے ۔ محلہ کمانگراں میں رہائش اختیار کی والد محترم نے آپؒ کو اسلامیہ ہائی سکول چنیوٹ میں داخل کروادیا اور خود مسلم بازار چنیوٹ میں اس جگہ بان سوتر کی دوکان بنائی جہاں راحت بیکری ہے ۔ آپؒ سکول سے چھٹی کے بعد دوکان پرچلے جاتے مگر کام میں کوئی دلچسپی نہ لیتے ۔ پرائمری تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد مدرسہ چھوڑ دیا اور ہر وقت ہی دوکان پر بیٹھے رہتے ۔ جب بھی کوئی گاہک آتا تو کہتے ہمارے پاس سودا سلف نہ ہے اگلی دوکان سے لے لو۔ اگر گاہک کہتا کہ سودا سلف تودوکان میں پڑا ہے تو کہتے ہمارے پاس وقت نہیں کسی اور سے لے لو۔ پندرہ سال کے ہوئے تو آپ ؒ کے والد محترم نے اپنے بھائی اور آپؒ کے چچا شیخ محمد عبداﷲ کی بیٹی سے شادی کردی ۔ کچھ عرصہ کے بعد آپؒ نے مکمل طور پر دوکان چھوڑ دی۔ کچھ عرصہ تک روزانہ صبح چناب نگر کے علاقہ چلے جاتے ۔ اس جگہ بیٹھتے جہاں کوئی شخص نظر نہ آتا شا م کو گھر واپس لوٹ آتے۔ کچھ عرصہ گزارنے کے بعد پہاڑی کے ساتھ آٹھ مرلہ رقبہ خرید کر جھونپڑی بنالی اورمحلہ مسکین پورہ آباد کیا۔

ماخذ: تاریخِ چنیوٹ از ڈاکٹر ارشاد تھہیم

کمپوزر: عرفان عنائیت