Home >>> Biographies >>> Biography of Hazrat Mian Imam-ud-Din Al-Maroof Mian Muhammadi
Biography of Hazrat Mian Imam-ud-Din Al-Maroof Mian Muhammadi

Biography of Hazrat Mian Imam-ud-Din Al-Maroof Mian Muhammadi

 ؒحضرت میاں امام الدین المعروف میاں محمدی

 
حضرت میاں امام الدین ؒ 970ھ کو لالیاں کے قریب موضع ولّہ میں پیدا ہوئے ۔ آپؒ کھوکھر خاندان کے چشم چراغ تھے ۔ آپؒ کے والد محترم حافظ اﷲ دادؒ شاہ پور کی بستی تنکی والا سے ترک سکونت کر کے موضع ولّہ میں رہائش پذیر ہوئے اور مسجد کی امامت شروع کردی۔ آپؒ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد محترم سے حاصل کی ۔ مزید دینی تعلیم حاصل کرنے کے لئے حضرت بہاﺅالدین ذکریاؒ ملتانی کے پاس چلے گئے اور وہاں سے دینی ، روحانی

علوم سے بہرہ ور ہوئے۔ روحانی علوم حاصل کرنے کے بعد اپنے مرشد کے حکم کے مطابق واپس اپنے آبائی وطن کی راہ لی۔ مرشد نے آپ کو الوداع کرتے وقت ایک عصا عنایت کیااور ساتھ فرمایا کہ جہاں نماز کا وقت ہو جائے اس عصا کو زمین میں گاڑ کر نماز ادا لینا اور پھر عصا اکھاڑ کر چلتے رہنا جس جگہ سے عصا نہ اکھڑے وہیں ٹھکانہ ہوگا وہیں قیام کرنا۔ چنانچہ آپؒ نے مرشد کے حکم پر دریائے چناب کے کنارے کے ساتھ ساتھ سفر کرنا شروع کردیا۔

جہاں نماز کا وقت ہوتا عصا زمین میں گاڑ دیتے نماز پڑھ کر اکھاڑ لیتے اور چلتے رہتے ۔ حتٰی کہ جہاںاب آبادی کڑک محمد شریف ہے اس جگہ پہنچے ۔ صبح کی نماز کا وقت تھا۔ آپ نے عصا زمین میں گاڑ کر نماز فجر ادا کی ۔

نمازسے فراغت کے بعد عصا اکھاڑنے کی کوشش کی مگر نہ اکھڑسکا تو آپؒ نے آس پاس کےلوگوں سے معلوم کیا کہ یہ زمین کس زمیندارکی ملکیت ہے۔جس پر آپ کو پتا چلا کہ یہ محمد سلطان کنگر کی ملکیت ہے ۔ لہٰذا آپ نے اس سے اجازت لے کر وہیں جھونپڑی ڈال لی اور ساتھ ہی ایک چھوٹی سی مسجد تعمیر کروائی اور ایک

کنواں بھی آباد کیا ۔آپؒ نے اس علاقہ میں اسلام کی تبلیغ شروع کر دی ۔ جس سے کئی غیر مسلم قبیلے حلقہ بگوش اسلام ہوئے۔ 1027ھ میںآپ ؒ اﷲ کو پیارے ہو گئے تو آپ کو اسی جگہ دفن کردیا گیا۔ حضرت مولانا محمد ذاکر ؒاور موجودہ ناظم جامع محمد ی شریف مولانا محمد رحمت اﷲ آپ کی اولاد میں سے ہیں۔

ماخذ: تاریخِ چنیوٹ ڈاکٹر ارشاد تھہیم
کمپوزر: عرفان عنائیت