Home >>> Biographies >>> Biography of Hazrat Mian Saad U Din Naikokara
Biography of Hazrat Mian Saad U Din Naikokara

Biography of Hazrat Mian Saad U Din Naikokara

 ؒحضرت میاں سعد الدین نیکوکارہ المعروف سعدن جوان

حضرت میاں سعدالدین نیکوکارہ المعروف سعد ن جوان ؒ934ھ کو اُچ بہاولپور میں میاں فیروز الدین نیکوکارہ ؒ کے ہاں پیدا ہوئے ۔ آپ ؒ صحیح النسل قریشی تھے ۔ آپ ؒ کے دادا حضرت شیخ احمد کبیر نیکوکارہ ؒ ایک عالی ہمت بزرگ تھے ۔جو حضرت عبداﷲ جہانیاں ؒ کی اولاد میں سے تھے ۔ آپ ؒ کا اصل نام تو حضرت میاں سعد الدین ؒ تھا مگر مقامی زبان میں ”سعدین “ مشہور ہوگیا اور پھر کثرت استعمال کی وجہ سے ”سعدین “سے ”سعدن ‘ ‘ ہوگیا۔ آپ چونکہ بڑے قدوقامت والے بہادر جوان تھے ۔ جس لئے لو گ آپ ؒ کو سعد ن جوان کے نام سے پکارنے لگے ۔آپؒ مادرزاد ولی تھے ۔ اسلام کی تبلیغ اور کفر کے خلاف جہاد کرتے ہوئے 953ھ میں چنیوٹ کے قصبہ ہر سہ شیخ

پہنچے اور یہیں قیام پذیر ہوئے ۔ 999ھ میں آپ کا انتقال ہوا تو اسی جگہ سپر د خاک کیا گیا ۔ آپ کا مزار سب سے پہلے میاں کرم شاہ نیکوکارہ نے تعمیر کروایا جوکہ وقت کے ساتھ ساتھ خستہ حال ہوگیا تو ان کے فرزند میاں احمد علی نیکو کارہ نے محکمہ اوقاف سے درخواست گزار کر دربار کو محکمہ اوقاف کی تحویل میں دے دیا اور ان کے چھوٹے بھائی میاں محمد نواز نیکوکارہ ( ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج) کی کوششوں سے محکمہ اوقاف نے

دربار کی تعمیر نو اور نئی مسجد کی تعمیر اور دربار پر بجلی کا انتظام کیا۔ آپؒ کا دربار قصبہ ہرسہ شیخ سےجنوب مشرق کی سمت ایک میل کے فاصلہ پر مر جع خلائق ہے ۔ آپؒ کے مزار پر سب سے پہلے7اپریل 1972ءکو میجر (ر) میا ںا رشا دحسین نیکوکارہ نے عرس و میلہ لگوایا جو ہر سال 7تا 9اپریل تین دن لگتاہے ۔ چونتریانوالہ و ہر سہ شیخ کے نیکو کارے آپؒ ہی کی اولاد ہیں ۔ 

ماخذ: تاریخِ چنیوٹ ڈاکٹر ارشاد تھہیم
کمپوزر: عرفان عنائیت