Home >>> Biographies >>> Biography of Molana Jafar Qasmi
Biography of Molana Jafar Qasmi

Biography of Molana Jafar Qasmi

مولانا جعفر قاسمی

مولانا جعفر قاسمی 6 دسمبر 1927ءکو چنیوٹ میں پیدا ہوئے ۔ آپ چنیوٹ کے قاضی خاندان کے چشم و چراغ تھے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم اسلامیہ ہائی سکول چنیوٹ سے حاصل کی ۔ آ پ تحریر و تقریر کے ماہر تھے ۔ آپ کی شیریں زبان و انداز بیان سے سامعین کھو جاتے تھے ۔ آ پ کی پہلی نظم 1945 ءکو ” یاد خدا “ میںشائع ہوئی۔ یہی وہ زمانہ تھا جب آ پ دسویں جماعت میں زیر تعلیم تھے۔

چنیوٹ سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد آپ لاءکی ڈگری حاصل کرنے کیلئے انگلستان چلے گئے۔ مگر مالی حالت کمزور ہونے کی وجہ سے ارادہ ترک کرنا پڑا اور بی بی سی کی اردو سروس میں بطور براڈ کاسٹر ملازمت اختیار کرلی ۔ کچھ عرصہ تک انگلستان میں قیام کے بعد واپس پہنچ گئے اور پاکستان ٹیلی ویژن لاہور کے مذہبی پروگرام میں بطور کمپیئر شمولیت اختیار کی ۔ آپ کے مضامین وغزلیں مختلف اخبارات میں باقاعدہ چھپتے رہے۔ آ پ 1989 ءکو چنیوٹ سے فیصل آباد منتقل ہوگئے اور زندگی کے آخری ایام وہیں گزارنے کے بعد12اکتوبر 1991 ءکو خالق حقیقی سے جاملے ۔

ماخذ: تاریخِ چنیوٹ از ڈاکٹر ارشاد تھہیم

کمپوزر: عرفان عنائیت