Home >>> Biographies >>> Biography of Shair Fateh Ullah Bata
Biography of Shair Fateh Ullah Bata

Biography of Shair Fateh Ullah Bata

شیر فتح ا ﷲ باٹاؒ

حضرت شیر فتح اﷲ باٹاؒ 1076ھ میں پیدا ہوئے ۔ آپ ؒ سادات گیلانی سے تعلق رکھتے تھے۔ آپؒ 1103ھ میں اپنے بڑ ے بھائی شیر جلال کے ہمراہ چنیوٹ کے علاقہ بھوانہ میں تشریف لائے ۔جہاںاپنے ہم عصر حافظ برخوردار اور میاں امام الدین ؒ سے تعلق جوڑا ۔ آپؒ بڑے عالی ہمت بزرگ تھے۔ ایک روایت کےمطابق آپؒ سے کسی نے پوچھا کہ آپ کی ذات کیا ہے توآپ کے ہاتھ میں کریر کا کچا پھل تھا جسے مقامی زبان میں باٹا کہتے ہیں ۔اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ میر ی ذات ہے ۔ اس کے بعد لوگوں نے آپ کو شیر فتح اﷲ باٹاؒ کہنا شروع کردیا ۔ آپ ؒ نے 1169ھ میں انتقال فرمایا ۔ آپؒ کو حویلیاں باٹیاں میں دفن کیا گیا ۔ آپؒ کے مزار پر ہرسال 11ساون بڑا بھاری میلہ لگتاہے۔

ماخذ: تاریخِ چنیوٹ از ڈاکٹر ارشاد تھہیم

کمپوزر: عرفان عنائیت