<

Biography of Dr. Azeez Ali

ڈاکٹر عزیز علی

ڈاکٹرعزیز علی کا نام مسلمان ہونے سے قبل ”پر تھمی لال “ تھا۔ آ پ1901 ءکو پنڈی بھٹیاں میں لالہ ہری چنددھون کے ہاں پید ا ہوئے ۔اپتدائی تعلیم پنڈی بھٹیاں ہی سے حاصل کی اور وہیں ہیومیو پیتھک کی پریکٹس شروع کردی ۔ جلدہی آپ کا دل اسلام کی روشنی سے منور ہونا شرع ہوگیا۔ جب آپ کے خاندان کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے طرح طرح کی اذیتیں دینی شروع کر دیں۔ لہٰذا آپ بت خانہ سے منہ پھیر کر صراط مستقیم پر گامزن ہوئے۔ 5 مئی 1927 ءکو اپنی پانچ سالہ بیٹی ” ستونتی “ کو ساتھ لے کررجوعہ سادات میں سر دار غلام عباس سید کے ڈیرہ پر پہنچ گئے ۔ جہاں اپنی پانچ سالہ بیٹی سمیت اسلام قبول کیا۔

سردار غلام عباس نے ”پر تھمی لال “ سے بدل کر آ پ کا اسلامی نام” عزیز علی “ رکھا اور بیٹی کا اسلامی نام ”کنیز فاطمہ “ رکھا۔ تین سال تک آپ رجوعہ میں ہی قیام پذیر رہے۔ 1930 ءمیں سرگودھاچلے گئے۔جنوری1937 ءمیں سرگودھا سے ہی ” یاد خدا “ جاری کیا۔ سات شمارے جاری کرنے کے بعد اگست 1937 ءکو دوبارہ چنیوٹ تشریف لائے ۔ ستمبر1938 ءکو اس ماہنامہ کو”ہفت روزہ“ کردیا گیا۔ 1940 ءمیں جب تحریک پاکستان کا آغاز ہو اتو

آپ نے ”یاد خدا“ میں ادارئیے اور مضامین کے ذریعے عوام کو بیدار کیا۔ 1947 ءکے بعد
یہ اخبار بند ہوگیا۔ تو دوبارہ 1950 ءمیں آ پ نے ہفت روز ہ نقاد جاری کیا۔ آپ نے صحافت کے میدان میں نمایاں کردار ادا کیا ۔ آ پ زندگی کی 83 بہاریں دیکھنے کے بعد 19دسمبر1984 ءمیںاﷲ تعالیٰ کو پیارے ہوگئے۔

ماخذ: تاریخِ چنیوٹ ڈاکٹر ارشاد تھہیم
کمپوزر: عرفان عنائیت

Check Also

Biography of Saai’n Shair Ali

 ؒسائیں شیر علی سائیں شیر علی ؒ1908¾ءکو تحصیل بھلوال کے گاﺅں ڈھگواں میں پیداہوئے۔ آپؒ …