<

Biography of Hafiz Muhammad Sadique Lali

 ؒحافظ محمد صدیق لالی 

حافظ محمد صدیق لالی ؒ 1152ھ میں پیدا ہوئے ۔ابتدائی تعلیم اپنے گاﺅ ں میں حاصل کی اور کسی بزرگ کے حکم پر حضرت سید عبدالقادر جیلانی ؒ الثانی کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔جن کا قیام قصبہ پیر کوٹ سدھانہ (جھنگ ) میں تھا ۰۸۔ وہاں سے دینی ، دنیاوی ، روحانی علوم سے بہرہ ور ہوئے اور اپنے مرشد کی وفات کے بعد دوبارہ

چنیوٹ تشریف لائے ۔چنیوٹ سے کچھ عر صہ کے بعد قصبہ لالیاں میں ڈیرہ لگالیا اور اسلام کی تبلیغ شروع کر دی ۔آپ کو شاعری کا بہت شوق تھا۔آپ نے کئی کتابیں لکھیں۔جن میں نورالحقیقت ،بحرالعشق ، رسالہ چہل حدیث ،

رسالة القرآن ، رسالة الجلیل ، ٹولے ، عبرت نامہ ، فر حت نامہ ، حلیہ شریف ، ذوق وشوق ،سہ حرفیاں ،رباعیاں قابل ذکر ہےں۔ حافظ محمد صدیق لالی ؒ نے 1218ھ مین وفا ت پائی اور اپنے آبائی گاﺅں میں دفن کیے گئے ۔

ماخذ : تاریخِ چنیوٹ ڈاکٹر ارشاد تھہیم
کمپوزر: عرفان عنائیت

Check Also

Hazrat Shah Burhan A.S