<

Biography of Hazrat Makhdoom Fateh Ullah Sehrwardi

 ؒحضرت مخدوم فتح اﷲ سہر وردی

حضرت فتح اﷲ سہر وردی ؒ کی سن پیدائش کے بارے علم نہ ہو سکا ہے ۔ یہ راجپوتوں کی ایک شاخ کھو کھر سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ کے والد کانام عبداﷲ تھا جو سرفراز خاں حکمران پوٹھوہار کا بیٹا تھا۔ حضرت مخدوم فتح اﷲ سہروردیؒ کے دل میں بچپن ہی سے دین کا ایسا شوق پیدا ہوا۔ جس نے اسے عالم دین بنا دیا اور آپ

سلسلہ سہر وردیہ سے بیعت ہوگئے ۔ مخدوم محمد طیب لنگر مخدوم آپ کے مرشد تھے ۔ اپنے مرشد کے حکم پر موضع لنگر مخدوم چنیوٹ میں آگئے اور وہاں تبیلغ اسلام کے علاوہ کھیتی باڑی بھی شروع کردی اور ساتھ ساتھ اسلام کی تبلیغ بھی جاری و ساری رکھی ۔ آپ کی تبلیغ سے کئی غیر مسلم قبیلے حلقہ بگوش اسلام ہوئے ۔ آپ نے 1035 ءمیں وفات پائی اور آپ کو یہیں لنگر مخدوم چنیوٹ میں ہی دفن کیا گیا ۔

ماخذ: تاریخِ چنیوٹ ڈاکٹر ارشاد تھہیم
کمپوزر: عرفان عنائیت

Check Also

Hazrat Shah Burhan A.S