Home >>> Biographies >>> Biography of Mola Bakash Khizar Tammimi
Biography of Mola Bakash Khizar Tammimi

Biography of Mola Bakash Khizar Tammimi

مولا بخش خضر تمیمی

مولا بخش خضر تمیمی 11 مارچ1909 ءکو چنیوٹ میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم چنیوٹ ہی میں حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے لئے لاہور چلے گئے ۔ اسلامیہ کالج لاہور سے ایم اے کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ان کے دل میںقانون کی تعلیم حاصل کرنے کا شوق پیدا ہوا۔ لہٰذا لاءکالج لاہور سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ہوگئے ۔ 1922 ءمیں آپ نے مزاحیہ شاعری کا آغاز کیا ۔ گورنمنٹ انٹر کالج دھر مسا لہ کانگڑہ میں ملازمت اختیا ر کرلی ۔ جہاں آپ 1938 ءتک اردو و تاریخ کے لیکچرار رہے ۔ بالآ خر

ملازمت کو خیر آباد کہہ کر واپس چنیوٹ آ گئے اور 1941 ءکو چنیوٹ میں وکالت شروع کردی۔آ پ ایک بہت اچھے اور حاضر جواب وکیل تھے ۔ آپ نے 1936 ءمیں چنیوٹ سے ماہنامہ چناب جاری کیا ۔ 1942ءکو ریڈیو پاکستا ن لاہور سے آ پ کی تقریر بعنوان ” دیہاتی رسوم وزبان پنجابی“ نشر ہوئی ۔ جسے اس وقت کے وزیر اعظم پنجاب سرسکندر حیات سن کر بہت متاثر ہوئے۔لہٰذا انہوں نے آپ کو تحر یک پنچایت کا قانونی مشیر مقرر کیا ۔ آپ نے مختلف دیہات کے دﺅرے کئے۔ جس وجہ سے آپ کو مشاہدات کا موقع ملا ۔ اسی دوران انہوں نے مسلم لیگ میں

شمولیت اختیار کی اور تحریک پاکستان کے موقع پر قائداعظم کے شانہ بشانہ کام کیا۔ آ پ پیروڈی کے بڑے ماہر تھے ۔ اور بڑے شاعر کی غزل ونظم کی پیروڈ ی کرلیتے تھے ۔ 1956ءمیں آ پ مجموعہ کلام شائع ہوا ۔ 1974ءمیںاپنی زندگی کے65 سال پورے کر کے خالق سے جاملے۔آپ کے جسد خاکی کو اسی شہر میں سپر د خاک کیا گیا ۔

ماخذ: تاریخِ چنیوٹ از ڈاکٹر ارشاد تھہیم

کمپوزر: عرفان عنائیت