Home >>> Biographies >>> Biography of Nazir Ahmad Majidi
Biography of Nazir Ahmad Majidi

Biography of Nazir Ahmad Majidi

نذیراحمد مجیدی

نذیر احمدمجیدی 1905 ءکو چنیوٹ میں حافظ خدا بخش صغیر کے ہاں پیدا ہوئے ۔ اس وقت آپ ک والد چنیوٹ سے ایک رسالہ ” المنیر “ شائع کرتے تھے۔ انہوں نے ابتدا ئی تعلیم چنیوٹ سے حاصل کی اور ایس ای کالج بہاورلپور سے بی اے کی ڈگری حاصل کی پھر بمبئی چلے گئے جہاں سیتھ مہر بخش کے ہاں رہائش اختیار کی ۔ انہوں نے وائل عمری می ہی ہندوستانکے کافی شہر دیکھ لئے ۔ انہوں نے درس وتدریس کا پیشہ اختیار کرلیا ۔ کافی عرصہ تک مسلم پرائمری سکول گجر بستی فیصل آباد میں پڑاھتے رہے ۔ اس کے بعد جاپان چلے گئے کافی عرصہ قیام کرنے کے بعد 1937 ءکووطن واپس پہنچ کر لاہور میں رہائش پذیر ہوگئے۔ جہاںکیپٹن ملک ممتاز سے مل کر ” روزنامہ پاسبان “ جاری کیا ۔ 1938 ءمیں یہ اخبار بند ہوگیا تو آ پ واپس چنیوٹ پہنچ کر انجمن اسلامیہ میںملازمت

اختیار کرلی ۔ اور بعد میں ڈاکٹر عزیز علی کے کہنے پر” ہفت روزہ یاد خدا “ سے وابستہ ہوگئے۔ آپ یادخدا میں چنیوٹ کو درپیش مسائل کے موضوعات پر کالم تحریر کرتے تھے ۔ جنہیں ہر قاری پسند کرتاتھا ۔ آپ کی تحاریر ہمیشہ مقامی مسائل پہ ہوتی تھیں ۔ ” یادخدا“ کی اشاعت بند ہونے کے بعد آپ نے چنیوٹ شیخ برادری کے زیر سایہ چمڑے کے کاروبار میںملازمت اختیار کرلی اور کافی عرصہ شہر سے دور رہے ۔ بالآخر 1970 ءمیں ملازمت سے دست بردار ہوکر مستقل طور پر چنیوٹ میں ہی رہائش پذیر ہوگئے۔ آ پ ایک باکر دار اور با اخلاق شخصیت کے مالک تھے اور نومبر1993 ءمیںوفات پائی ۔

ماخذ: تاریخِ چنیوٹ از ڈاکٹر ارشاد تھہیم

کمپوزر: عرفان عنائیت