Home >>> Biographies >>> Biography of Hazrat peer Mangga Shaheed
Biography of Hazrat peer Mangga Shaheed

Biography of Hazrat peer Mangga Shaheed

حضرت پیر منگا شہیدؒ

حضرت پیر منگا شہید ؒ 654ھ کو حضرت شاہ دولت کے ہاں موجودہ رجوعہ سادات میں پیدا ہوئے۔ آپؒ مادرزاد ولی اﷲ کامل تھے۔ آپؒ کے بارے میں روایت مشہور ہے کہ آپ بھوآنہ کے علاقہ میںنماز پڑھ رہے تھے کہ غیر مسلموں نے آپؒ کو گھیر لیا ۔ جس پر آپؒنے لڑنا شروع کر دیا ۔ لڑائی کے دوران آپ کو تلوار لگی ۔ جس سے آپ کا سر تن سے جدا ہوگیا ۔ آپ کا سر اسی جگہ علاقہ بھوآنہ میں دفن کیاگیا ۔ اس جگہ بھی آپ کا مزار ہے اور اسے بھی پیر منگا شہیدؒ کہتے ہیں ۔ آپؒ کا دھڑ لڑتا ہو ارجوعہ روڈ ہر ٹھٹھہ ٹھاکر سے جنوب مغرب کی طرف اس جگہ پہنچا

جہاں اب آپ کا مزار ہے ۔ آپ کے دھڑکو لڑتے ہوئے دیکھ ایک عورت نے حیران ہو کر کہا کہ دیکھو سر کے بغیر دھڑ لڑتا ہوا آرہا ہے ۔اس کا کہناہی تھاکہ زمین پھٹ گئی آپ ؒ اندر چلے گئے اوپر مٹی کی ڈھیری بن گئی ۔ پہلے یہ مٹی کی ڈھیری ہی رہی پھر 1959ءمیں باوا شیر علی اور دلدار حسین سنیاسی نے آپ کا مزار تعمیر کروادیا اورساتھ مسجد بھی بنوائی۔

ماخذ: تاریخِ چنیوٹ ڈاکٹر ارشاد تھہیم
کمپوزر: عرفان عنائیت