Home >>> Literature >>> Poem of Tahir Adeem 4

Poem of Tahir Adeem 4

سُنّتِ عشق پہ چلنا مرے بابانے کہا
شمع بن کر نہ پگھلنا مرے بابانے کہا

لوٹنا چاہتے ہو رزق کا بازار اگر
صبح دم گھر سے نکلنا مرے بابا نے کہا

کروٹیں حال بدلتا رہے جتنی بھی مگر
سانچہئِ وقت میں ڈھلنا مرے بابا نے کہا

اصلِ انسان زباں میں ہے یہ فرمان علی
مونگ سینے پہ نہ دلنا مرے بابانے کہا

روشنی جن کی بہت ماند نظر آئے تمہیں
اُن ستاروں کو بدلنا مرے بابا نے کہا

پہلوئے سینہ میں رکھتا ہُوں ترے ایک شرر
آگ جب پکڑے تو جلنا مرے بابا نے کہا

میلہءِ زیست سے طاہر اسے بھر کر لانا
خالی دامن نہ نکلنا مرے بابا نے کہا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*